ٹرمپ اپنے حامیوں کو لگام ڈالیں، جارجیا الیکشن کمیشن

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:03

جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) امریکی ریاست جارجیا الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار صدر ٹرمپ اور ری پبلکن سینیٹرز پر برس پڑے کہا اپنے حامیوں کو لگام ڈالیں اور دھمکی آمیز بیانیے کو ختم کریں۔

(جاری ہے)

اٹلانٹا میں نیوز کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کے عہدیدار غصے میں آگئے، انہوں نے ٹرمپ حامیوں کے الیکشن منتظمین کے خلاف دھمکی آمیز رویہ پر صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے سینیٹرز نے ایسے الفاظ و بیان کی مذمت تک نہیں کی، یہ سب اب رٴْکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے سینیٹرز اگر قائدانہ حیثیت چاہتے ہیں تو اس صلاحیت کا مظاہرہ بھی دکھائیں۔