
سعودیہ میں کفیل سسٹم سے تنگ آئے پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان ہو گیا
مملکت میں لیبر اصلاحات کے تحت کفالت نظام میں تبدیلیاں مارچ 2021ء میں کی جائیں گی
محمد عرفان
جمعہ 4 دسمبر 2020
17:39

(جاری ہے)
یہ مملکت میں ہونے والی ترقی کی رفتار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وزارت کی جانب سے کی جانیوالی سابقہ کوششوں کاتسلسل ہے۔
یہ بات انہوں نے ایک آن لائن ورکشاپ سے خطاب میں کہی جس کا اہتمام ریاض ایوان صنعت و تجارت نے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے تعاون سے کیا تھا۔ اس پروگرام میں چیمبر کی نمائندگی انسانی وسائل اور لیبر مارکیٹ کمیٹی نے کی۔وزارت نے لیبر اصلاحات گزشتہ ماہ 4 نومبر کو پیش کی تھیں جس نے کفالت کے 70 سالہ قدیم نظام کی تجدیدیا اصلاح کی۔ یہ اقدام ملازمت کے مواقع کو بڑھاتا ہے جبکہ آجرکی رضامندی کے بغیر سعودی عرب سے واپسی کے ویزے سمیت ( ری انٹری ویزہ) مملکت سے باہر جانے اور فائنل ایگزٹ یعنی خروج نہائی کے اجرا کو باقاعدہ بناتا ہے۔اس کا اطلاق 5 کیٹیگریز کے سوا تمام نوعیت کے غیر ملکی کارکنوں پر ہوتا ہے۔ ان 5 کیٹگریز میں نجی ڈرائیور، گھرکا چوکیدار، گھریلو ملازم، نجی شعبے کے چرواہے، مالی یا کسان شامل ہیں۔سطام الحربی نے مزید کہا کہ لیبر اصلاحات کا اقدام لیبر مارکیٹ کی کشش میں اضافہ کرنیکی کوشش ہے۔ اس کی تیاری کے لئے وزارت نے بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کیا ہے۔انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت تاریخی لیبر اصلاحات کیلئے ایگزیکٹیو قواعدجلد جاری کرے گی۔ ان اصلاحات کا اعلان وزارت کی جانب سے حال ہی میں کیا گیا تھا۔توقع ہے کہ یہ اقدام لیبر مارکیٹ کی ترقی کے ضمن میں مثبت اقتصادی اثرات کا حامل ہوگا نیز یہ مملکت کے وژن2030 کے اہداف حاصل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔وزارت نے اصلاحات کے مختلف پہلووٴں پر تفصیلی بحث کی اور 700 آجروں کواپنا نکتہ نظر پیش کرنے کیلئے کہا اور ان کے ساتھ میٹنگز بھی کیں تاکہ آجر اور اجیر کے مابین معاہدے سے متعلق تعلقات کو مزید بہتر بنایاجا سکے اور معاہدے میں فریقین کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.