تھرپارکرمیں زہریلاکھاناکھانے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی،25سے زائد بے ہوش

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:54

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گاؤں بچل سومرو میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہوگی۔

(جاری ہے)

تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کے گاؤں بچل سومرو میں گزشتہ روز زہریلے کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی ، 25 سے زائد بیو ش ہوئے تھے، بیویش ہونے والوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا، جس میں آج مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 12 سال ارشاد ولد عثمان اور اکرم ولد عقیل سومرو شامل ہیں ، گزشتہ روز 2 میں بہن بھائی بھی فوت ہو چکے تھے جن میں 3 سال بچی وزیران بنت جمعون سومرو اور حسین شامل ہیں جبکہ 15 افراد ابھی بھی سول ہسپتال حیدرآباد میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :