سیاست بازی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان بڑے پالیسی چیلنج کا سبب بن سکتا ہے، فافن

اگر توجہ نہ دی گئی تو نکورونا کی پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں نخطرے میں پڑ جائیں گی، رپورٹ میں انتباہ

جمعہ 4 دسمبر 2020 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) فافن نے کورونا کی دوسری لہر سے سیاسی قیادت کو خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاست بازی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان بڑے پالیسی چیلنج کا سبب بن سکتا ہے۔ جمعہ کو فافن اور ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی کی کوویڈ 19 پر پہلی رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیاکہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران سیاست بازی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان بڑے پالیسی چیلنج کا سبب بن سکتا ہے۔

فافن رپورٹ میں کہاگیاکہ اگر توجہ نہ دی گئی تو نکورونا کی پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں نخطرے میں پڑ جائیں گی۔فافن کے مطابق حکومت کے خلاف جاری حزب اختلاف کی تحریک کے کے نتیجے میں اکتوبر نکے دوران نوبا کی قانونی ننگرانی کم نجبکہ نسیاسی ناقدامات زیادہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

فافن کے مطابق پالیسی اور عمل درآمد نکی نسطح نپر صحت سے متعلق گورننس کے سنگین چیلنجوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ کورونا میں اضافے کی روک تھام کیلئے نحکومت کی طرف سے مزید سنجیدہ اور خصوصی اقدامات نا گزیر ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق فرنٹ لائن نپر اس مرض کا مقابلہ کرنے والوں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی استعداد کار نکو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ٹیسٹوں نکے فقدان ، قرنطینہ کی صلاحیت اور وینٹی لیٹرز جیسی ناہم ضرورتوں نکی شدید کمی کا نخدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :