اپوزیشن جتنا مرضی شو ر مچا لے لٹیروں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا، حکومت پی ڈی ایم کے ناکام جلسوں سے خوف زدہ نہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
جمعہ 4 دسمبر 2020 21:16
(جاری ہے)
وہ سیاسی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ ملک میں کورونا کے پھیلاﺅکی ذمہ دار اپوزیشن بھی ہوگی۔
حکومت کی کوشش ہے کہ صنعتوں کاپہیہ چلتا رہے ۔ غریب کے گھر دیا بھی جلتا رہے اور کرونا سے بھی بچا جائے۔ ماضی میں کرونا کی کی پہلی لہر عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے۔اور اس کو پوری دنیا سراہا رہی ہے۔ انشاءاللہ اس دفعہ بھی کرونا کو شکست دیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ملتان شہر کے سیکرٹری جنرل سید بابر شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔سیکرٹری انفارمیشن شہباز قریشی‘ پی ٹی آئی رہنما رضوان عابد تھہیم سمیت دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ جلد ہی اس کے ثمرات عوام کے سامنے آئیں گے۔ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ افسران کے دفاتر قائم ہو رہے ہیں۔ جلد ہی با اختیار افسران کے ساتھ سیکرٹریٹ کام شروع کرے گا۔ اور ملتان کی عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ماضی میں اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ یہاں کے وسائل اور ترقیاتی منصوبے دوسرے اضلاع منتقل کئے گئے اب ایسا نہیں ہوگا۔ یہاں کے فنڈز اور ترقیاتی منصوبے یہاں پر ہی مکمل ہونگے ۔ جنوبی پنجاب کو مثالی خطہ بنائیں گے ۔ ملاقات کے دوران و زیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی ۔این اے 156 اوراین اے 157 کی قومی و صوبائی حلقہ پی پی 213 پی پی 217 پی پی 216 پی پی 215 کی صوبائی و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملتان شہر کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بات چیت کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
ایف بی آر افسران کی معطلی و تبادلے، کسٹم افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آگئی
-
محسن نقوی کی خضدار دھماکے کی شدید مذمت، صدر پریس کلب خضدار اور دیگر 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
ایک جرم میں 3 ، 3 کیسز بنانے کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.