ہٹڑی کے علاقے پٹھان گوٹھ میں گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو بہنوں سمیت تین بچیاں جاں بحق

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ہٹڑی کے علاقے پٹھان گوٹھ میں گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو بہنوں سمیت تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں، واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ ہٹڑی تھانہ کی حدود پٹھان گوٹھ میں گھر کی چھت پر کھیلنے کے دوران بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے دو بہنوں سمیت تین بچیاں جل کر دم توڑ گئیں جن میں لعل محمد پٹھان کی دو بیٹیاں 10 سالہ سلمی اور 6 سالہ سعدیہ اور ایک 7 سالہ بچی بختاور بنت داداللہ پٹھان شامل ہیں، بچیوں کو فوری سول ہسپتال حیدرآباد لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ چکی تھیں۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کے ورثا ان کی لاشیں کوئٹہ جبکہ ایک بچی کی لاش کوٹری لے جائی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں معصوم بچیاں گھر کی چھت پر کھیل رہی تھیں کہ لوہے کی راڈ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے سبب انہیں شدید کرنٹ لگا جو یہ برداشت نہ کر سکیں اور شدید جھلسنے کے بعد دم توڑ گئیں۔