موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

دھند کے باعث حالیہ حادثات کے بعد کئی مقامات پر موٹروے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی اتوار 6 دسمبر 2020 00:56

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر، دھند کے باعث حالیہ حادثات کے بعد کئی مقامات پر موٹروے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کچھ روز کے دوران پنجاب اور سندھ کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران بھی میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کی پیشن گوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دھند کی وجہ سے قومی شاہراہ موٹروے پر کئی مقامات پر افسوسناک حادثات پیش آئے، جس کے نتیجے میں کئی مسافر جاں بحق ہوگئے۔ اس تمام صورتحال میں اعلان کیا گیا ہے کہ موٹروے کے جس بھی حصے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہوگی، اسے ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا۔ موٹروے پر سفر کرنے والے افراد کو تلقین کی گئی ہے کہ دھند ہونے کی صورت میں شاہراہ پر احتیاط اور کم رفتاری سے سفر کریں۔ واضح رہے کہ ہر سال موسم سرما میں دھند پڑنے کی وجہ سے موٹروے کو کئی مقامات پر بند کرنا پڑتا ہے۔