وزیر اعلی پنجاب کے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بدھ 9 دسمبر 2020 13:34

وزیر اعلی پنجاب کے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء) کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر #AntiCorruptionPunjab ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم میں کرکٹرز اور آرٹسٹ بھی پیش پیش ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی کمنٹیٹر رمیز راجہ بھی اینٹی کرپشن پنجاب کی آگاہی مہم میں پیش پیش ہیں۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو رشوت و بد عنوانی کی شکایت فور ی اینٹی کرپشن پنجاب سے کرنے کو کہا۔ فلم و ٹی آرٹسٹ عمران عباس اور عمران بخاری نے بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے ساتھ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ دونوں آرٹسٹوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام بھی جاری کئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ عوام کی طرف سے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ حوصلہ افزا ء ہے ،کرپشن اور بد عنوانی کی روک تھام ہم سب کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔