ملک کے بڑے صنعتکار گروپس کے خلاف ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس کے الزامات پر دس سے زائد مقدمات درج

ہفتہ 19 دسمبر 2020 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے بڑے صنعتکار گروپس کے خلاف ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس کے الزامات پر دس سے زائد مقدمات درج کر لئے گئے ،مذکورہ مقدمات لاہور کے لارج ٹیکس پیئر آفس میں درج کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لارج ٹیکس پیئر آفس 27مقدمات درج کرنے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتک ایک سٹیل مل،دو ٹیکسٹائل ملز اور ایک معروف گارمنٹس گروپ کے سی ای اوز، ڈائریکٹرز اور گارمنٹس گروپ کے ایک سی ایف او کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :