ٹریک ٹو مذاکرات سے متعلق میں نے کوئی بات نہیں کی، محمد علی درانی

ٹریک ٹو سےمتعلق معمولی تفصیل پربھی کسی سےکوئی بات نہیں کی، رہنما مسلم لیگ فنکشنل کا انٹرویو

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 25 دسمبر 2020 20:25

ٹریک ٹو مذاکرات سے متعلق میں نے کوئی بات نہیں کی، محمد علی درانی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 دسمبر2020ء) رہنما مسلم لیگ فنکشنل محمد علی درانی نے کہا ہے کہ میں نے ٹریک ٹو مذاکرات سے متعلق میں نے کوئی بات نہیں کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ فنکشنل محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ٹریک ٹو سے متعلق معمولی تفصیل پر بھی کسی سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجویزمیں کوئی خفیہ پہلونہیں تھا۔

اپوزیشن اورحکومت دونوں راضی نہیں تواس وقت مذاکرات کی اہمیت اوربڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی کہتا ہے کہ ہم بات نہیں کرینگے،ٹکراؤ کی طرف جائیں گےتواس کےبعد بھی مذاکرات تو کرنے پڑیں گے ۔ اپوزیشن کی طرح حکومت بھی راضی نہیں کہ بات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفے ہوسکتا ہےموصول توہورہےہوں لیکن اب استعفے دینےکےعمل میں تاخیرنظرآرہی ہے ۔ میں پیرپگارا کاپیغام لےکرآیا تھا ۔ محمد علی درانی نے کہا کہ شہبازشریف جیل میں ہوں تب بھی وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرہیں ۔ (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی بھی سوچ ہے کہ سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کا فائدہ نہیں ۔ اس لیے مذاکرات اس وقت ضروری ہیں۔