سجاول میں منشیات اور جرائم میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری

منگل 29 دسمبر 2020 00:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2020ء) سجاول میں منشیات اور جرائم میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز بدین روڈ پر وائٹل چائے کی کمپنی سے ملزمان نے ہزاروں روپے کی لوٹ مارکی اور فرار ہوگئے ، جبکہ اس سے قبل چوری ہونے والی موٹرسائکل اور ٹریس شدہ موبائل واپس نہ کرنے پر اے آئی جی سمیت دیگرحکام کو شکایات ارسال کی گئیں ہیں تاہم ان کی واپسی نہ ہوسکی ہے ، نہ ہی موٹرسائکل لفٹرگروپ سامنے آسکاہے ، شہریوں نے گذشتہ روزاحتجاج کرتے ہوئے سجاول میں ایماندارایس پی کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے دوسری جانب سوشل میڈیاکے واٹس ایپ گروپس میں چوری اور منشیات کی شکایات آنے پر ایس پی سجاول الطاف حسین ان تمام لوکل واٹس ایپ گروپس سے لیفٹ ہوگئے ہیں اور ایس پی آفس سجاول سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ منشیات اور جرائم میں اضافہ کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایس پی آفس سے کارکردگی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سجاول میں دوران گشت قاسمی مدرسہ کے قریب ،منشات فروش محرم ولد سومر ملاح 10لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتارکیاگیا۔بٹھورو میں دوران گشت نزد ایریگیشن بنگلو پہ کارروائی،گٹکا فروش عزیز ولد شفیع شورو دس کلو گرام گٹکا سمیت گرفتارکیاگیا، جھوک شریف میں دوران گشت جلالانی موری ابرال روڈ کے مقام پر گٹکا فروش امتیاز ولد گل محمد ،دس کلو گرام گٹکا سمیت گرفتار کیاگیاہے چوہڑجمالی میں اشتہاری ملزم عاشق علی شاہ کو نزد کاٹھ موری کے مقام پر 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہیگرفتار ملزم تھانہ چوھڑ کے مقدمہ 126/2019 میں اشتھاری تھا۔

چوہڑجمالی میں ،قادر ڈنو شاھ روڈ پہ گٹکا فروش عبدالرزاق عرف رزاق مڑھو کو 9 کلو گرام گٹکہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔