2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان

وفاقی حکومت کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اگلے سال عید الفطر کی تعطیلات 15,14اور16 مئی جبکہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات 22,21اور23جولائی کو ہوں گی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2020 00:48

2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2020ء) 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے ختم ہونے اور سال 2021 کے آغاز میں اب صرف ایک دن باقی ہے۔ نئے سال سے قبل وفاقی حکومت نے 2021 کیلئے تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخیں بھی بتائی گئی ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14اور 16 مئی 2021 کو اور عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔

اس کے علاوہ یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اگست کو قائداعظم ڈے/کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔ جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہو گی۔ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہو گی۔