پاکستان کے توانائی کے بحران کا خاتمہ قریب آگیا

آئی پی پیز کے ساتھ دستخط ہونے والی یاداشتیں جلد مضبوط معاہدوں کی شکل اختیار کرلیں گی، آئی ایم ایف نے بھی منظوری دیدی ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی موجودگی میں حتمی فیصلے کر لیے گئے: سینئر صحافی کا ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2021 23:59

پاکستان کے توانائی کے بحران کا خاتمہ قریب آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2021ء) سینئر صحافی کے مطابق پاکستان کے توانائی کے بحران کا خاتمہ قریب آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر کامران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ اب قریب ہے۔

کامران خان کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ دستخط ہونے والی یاداشتیں جلد مضبوط معاہدوں کی شکل اختیار کرلیں گی۔

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے حل کیلئے آئی پی پیز سے معاہدے کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے بھی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی موجودگی میں حتمی فیصلے بھی کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ذرائع کی جانب سے بتانا ہے کہ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدے ہونے کی صورت میں ناصرف سرکلر ڈیبٹ کا خاتمہ ممکن ہوگا بلکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بھی آئے گی۔

آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی، معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی صارفین کو 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف ملے گا، کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے۔ 2022 میں بجلی 74 پیسے 2023 میں 66 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔