13 سالہ بچی کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا مولوی گرفتار

بچی کو پڑھانے والا قاری تصاویر دکھا کر بچی کی ماں کو بلیک میل کرتا رہا، ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 2 جنوری 2021 00:31

13 سالہ بچی کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا مولوی گرفتار
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 01 جنوری 2021ء ) 13 سالہ بچی کی نازیبا تصاویر بنا کر والدہ کو بلیک میل کرنے والا درندہ صفت قاری گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو پڑھانے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کیخلاف 13 سالہ بچی کی والدہ نے درخواست جمع کروائی ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیرہ سالہ بچی کو گھر آکر پڑھانے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ نے شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کر کے قاری کو گرفتار کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ملزم پر بچی کو ہراساں اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بچی کی غیراخلاقی تصاویر بنائیں اور پھر ماں اور بیٹی کو اُن تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر کے پیسوں کا تقاضہ کرتا رہا، بچی کی والدہ نے س کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موبائل برآمد کیا جس میں بچی کی تصاویر موجود تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ اب تک ملزم کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔     














متعلقہ عنوان :