منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5جنوری کو منایا جائیگا،مرکزی تقریب سے ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کرینگے

ہفتہ 2 جنوری 2021 18:59

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5جنوری کو منایا جائیگا،مرکزی ..
لاہور۔2جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) :منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس5جنوری(منگل) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا۔ شہر شہر یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی جائینگی۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہو گی۔جس میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تقریب سے خصوصی خطاب کرینگے۔

یوم تاسیس کی تقریبات و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ آج اس کا پیغام دنیا کے 5براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 33 برس قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر خواتین کو ایسا پلیٹ فارم دے دیا جہاں سے وہ دین کی سربلندی کےلئے کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی معاشرہ میں حقیقی معنوں میں ویمن ایمپاورمنٹ کا ایک جامع ویثرن دیا ہے اور خواتین کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے تعلیم و تربیت کے باوقار مثالی ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے خواتین کی تعلیم و تربیت اور اسلام کی نشاةثانیہ کے لئے اپنا شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سدرہ کرامت،انیلہ الیاس ،عائشہ مبشر،کلثوم طفیل،نورین علوی و دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔