لمزنے تین نئے ڈگری کورس متعارف کروا دئیے

ہفتہ 2 جنوری 2021 19:07

لاہور۔2جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) :لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے تین نئے ڈگری کورس متعارف کروا دئیے۔ سلیمان دائود سکول آف بزنس میں ایم ایس فنانشل مینجمنٹ سمیت تین ڈگری کورس لانچ کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لمز نے بزنس ایجوکیشن میں تین نئی ڈگریاں لانچ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

لمز نے ایم ایس اکائونٹنگ اینڈ اینالیٹکس، ایم ایس سپلائی چین مینجمنٹ اور ایم ایس فنانشل مینجمنٹ کی ڈگری بھی لانچ کر دی ہیں۔

لمز نے سلیمان داود سکول آف بزنس کے تحت مذکورہ تین نئی ڈگریاں لانچ کی ہیں۔ لمز نے تینوں ڈگریوں میں داخلوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ لمز کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائیٹ سے مذکورہ ڈگریوں سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اپلائی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :