ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے علوم شرقیہ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ 20جنور ی تک توسیع

ہفتہ 2 جنوری 2021 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحانات برائے سال 2020کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فیس کے ساتھ 4جنوری سے 20/جنوری2021 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا جن طلباء و طالبات نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد اپنے امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک کرانے کے بعد نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرا دیں ۔ اب اس کے بعد تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔