کرکٹر عثمان قادر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

بیٹی کی پیدائش کی صورت میں مجھے خوبصورت معجزہ عطا ہوا ، یہ میری زندگی کی خوشیوں میں سے ایک بڑی خوشی ہے: قومی کرکٹر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2021 14:01

کرکٹر عثمان قادر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جنوری 2021ء ) گگلی ماسٹر عبد القادر مرحوم کے بیٹے کرکٹر عثمان قادر اور نامورسٹیج اداکارہ صوبیہ خان دوسری بیٹی کے والدین بن گئے،اس سے قبل جوڑے کے ہاں اکتوبر 2019ء میں بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

27 سالہ عثمان قادر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی، انہوں نے بیٹی کی ہلکی سی جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ’ بیٹی کی پیدائش کی صورت میں مجھے ایک خوبصورت معجزہ عطا ہوا ہے، یہ میری زندگی کی خوشیوں میں سے ایک بڑی خوشی ہے، بیٹی کی پیدائش نے میری خوشیوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے‘۔

❌ Could not extract embed code.
قومی کرکٹر کے اس پیغام پر انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے دعا دی کہ ’ اللہ اسے صحت والی زندگی عطا کرے‘۔
کئی اور موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی عثمان قادر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔
                                                                           

متعلقہ عنوان :