پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کل سے شروع ہونگے

جمعرات 26 جون 2025 19:43

پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کل سے شروع ہونگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں ٹرائلز کا آغاز کل (جمعہ)سے بلوچستان میں ہوگا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے اشتراک سیلڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ ٹرائلز 30 جون تک کوئٹہ میں جاری رہیں گے جن میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، انہیں جدید تربیت فراہم کرنا اور انہیں مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پرکھیلنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لییہمن پٴْرعزم ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بھی امید ظاہر کی بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں اپنے ٹیلنٹ سے آگے بڑھتے ہوے ملک کا نام روشن کرینگے ، ایچ ای سی اور ملک کی جامعات کھیلوں کے فروغ میں حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔