شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت فائد ہ ہوگا،احسن احمد جتوئی

جمعرات 26 جون 2025 15:22

شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر احسن احمد جتوئی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہت فائد ہ ہوگا،یہ لیگ پی ایس ایل کی طرز پر ہوگی اس لیگ میں ملک بھر اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

احسن احمد جتوئی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور پاکستان میں ہاکی کا کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر پاکستان ہاکی لیگ کی تیاریاں تقریبا مکمل کر لی گئی اور سٹیڈیم کا تھوڑا سا تزائین آرائش کام مکمل ہونا باقی ہے اور نئی آسٹروٹرف بھی بچھائی جا رہی ہے۔