رکن پارلیمنٹ سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی

بھارتی کرکٹر کو ریاستی حکومت نے ایجوکیشن آفیسر تعینات کرنے کی تیاری کرلی

جمعرات 26 جون 2025 15:22

رکن پارلیمنٹ سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی
نئی ہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی)پریا سروج سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو اتر پردیش حکومت نے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر (بی ایس ای)کے طور پر تعینات کرنے کی تیاری کرلی۔رپورٹس میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر آف بیسک ایجوکیشن نے اپنی آئندہ تقرری کے حوالے سے باقاعدہ خط پہلے ہی جاری کردیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کے 2023 سیزن میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے تھے، جنہوں نے ناقابل یقین اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

2025آئی پی ایل سیزن میں انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 29.42 کی اوسط اور 153.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے 206 رنز بنائے تھے تاہم انکی ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔قبل ازیں کرکٹر نے 8 جون کو سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی)پریا سروج سے ایک نجی تقریب میں منگنی کی تھی۔خیال رہے کہ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلی شہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔