’تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں‘، شمار جوزف نے این ہیلی کو پہلے ٹیسٹ میں کرارا جواب دیدیا

شمار جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 26 جون 2025 15:24

’تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں‘، شمار جوزف نے این ہیلی کو پہلے ٹیسٹ میں ..
باربڈوس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جون 2025ء ) آسٹریلیا کے خلاف سیریز شروع ہونے سے قبل سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر این ہیلی نے شمر جوزف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا 25 جون سے آغاز ہوچکا ہے،  شمار جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں اور سیم کونسٹاس کو بھی آئوٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جےڈین سیلز کے حصے میں آئیں۔

 
اس سے قبل این ہیلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ شمر نے جو پرفارمنس گابا میں دی تھی اس کے بعد سے ان کا ایک سال خوفناک گززا ہے، شمر انجری سے واپس آئے ہیں اور اب وہ کونسٹاس کو کہتے ہیں کہ آئوٹ کروں گا۔ 
انھوں نے کہا کہ "ٹھیک ہے شمار ٹھیک ہے تم نے سارا سال بے تکی باتیں کیں، اس لیے بہتر ہے ہو وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں وہ کوئی کرٹلی ایمبروز جیسے بولر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

 
پہلے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات میں شمر جوزف نے آسٹریلیا کے 19سالہ نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس کو وارننگ دی تھی "بس تم آئوٹ ہونے کی سوچو بس اتنا ہی ہے”۔ 
خیال رہے کہ 2024ء میں گابا میں شمر جوزف نے شاندار اسپیل کیا تھا اور68 رنز دے کر 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اب 25 جون سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں بھی شمر جوزف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :