پنجاب وائی فائی منصوبہ بند نہیں کیا گیا‘چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور

عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی فراہمی بدستور جاری ہے‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی کی وضاحت

پیر 4 جنوری 2021 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے کہا ہے کہ پنجاب وائی فائی منصوبہ بند نہیں کیا گیا‘ پنجاب میں اب بھی مفت انٹرنیٹ کی فراہمی جاری ہے جن میں ہسپتال‘ تعلیمی ادارے‘پارک‘ عوامی مقامات‘ سرکاری دفاتر اور بازارشامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور پنجاب وائی فائی منصوبے کو ڈیجیٹل پنجاب ویڑن کے تحت پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔