اسد قیصر کا قاضی حسین احمد کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت

قاضی صاحب کو ایک شفیق، مہربان، دوست اور دوسرں کا خیال رکھنے والا ،قاضی حسین احمد ایک مدبر، نڈر، بے باک اور مخلص سیاسی رہنما تھے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خطاب

بدھ 6 جنوری 2021 19:18

اسد قیصر کا قاضی حسین احمد کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے قاضی حسین احمد کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قاضی صاحب کو ایک شفیق، مہربان، دوست اور دوسرں کا خیال رکھنے والا ،قاضی حسین احمد ایک مدبر، نڈر، بے باک اور مخلص سیاسی رہنما تھے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قاضی حسین احمد میموریل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب اسپیکر قومی اسمبلی نے قاضی حسین احمد کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قاضی صاحب سے میرا محبت، پیار اور احترام کا رشتہ تھا، زمانہ طالب علمی سے قاضی صاحب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، قاضی صاحب کو ایک شفیق، مہربان، دوست اور دوسرں کا خیال رکھنے والا ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی قاضی حسین احمد سے گہرا تعلق تھا، قاضی حسین احمد ذاتی مراعات کے لیے نہیں بلکہ ایک مقصد کے لیے سیاست کرتے ،ان کی شخصیت ہم سب کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد نے ملک نظام اسلام کے نفاذ اور اتحاد بین المسلمین کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد ایک مدبر، نڈر، بے باک اور مخلص سیاسی رہنما تھے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قاضی حسین احمد ایک گونا گوں اوصاف کے حامل شخصیت کے مالک تھے،قاضی صاحب نے اپنی زندگی کو اسلام کی سر بلندی اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا، قاضی حسین احمد صاحب جیسی نابغہ روزگار شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔