انسانی سمگلنگ پر مبنی ڈرامہ ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ نشر کیلئے تیار

یاسر رضوی ہ ،یمنی زیدی اعلیٰ درجے پر جسم فروشی کا کام کرنیوالے طوائف گھر پر کام کرنیوالی خواتین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ڈرامے میں جسم فروش خاتون کا کردار ادا کرنے پر پریشان تھی ، بعد میں احساس ہوا یہ طوائف کا نہیں ، بچپن میں بیچی جانیوالی دیہاتی لڑکی کی جدوجہد پر مبنی کہانی ہے، یمنی زیدی

ہفتہ 9 جنوری 2021 13:31

انسانی سمگلنگ پر مبنی ڈرامہ ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ نشر کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) جلد ہی پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور ٹی وی ون پر انسانی سمگلنگ، جسم فروشی اور بچوں کے استحصال سمیت خواتین پر ڈھائے جانے والے ناروا سلوک جیسے موضوعات پر بنا ڈراما 'دل نا امید تو نہیں' نشر ہوگا۔'دل نا امید تو نہیں' میں یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ڈرامے کے جاری کیے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کی کہانی کو منفرد قرار دیا جا رہا ہے۔'دل نا امید تو نہیں' کے حوالے سے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ یاسرہ رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اور یمنی زیدی اعلیٰ درجے پر جسم فروشی کا کام کرنے والے طوائف گھر پر کام کرنے والی خواتین کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

یاسرہ رضوی نے بتایا کہ وہ اور یمنی زیدی پیسوں کے عوض پرتعیش پارٹیوں کی رونق بڑھانے کا کام سر انجام دیتی دکھائی دیں گی، تاہم اس کے علاوہ بھی ان کے کرداروں کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے جہاں ڈرامے کی کہانی کو منفرد قرار دیا، وہیں انہوں نے یمنی زیدی کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی 'دل نا امید تو نہیں' کے ہدایت کار کاشف نثار اور دوسری ٹیم کو بھی سراہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ'دل نا امید تو نہیں' کی کہانی ٹی وی پر چلنے والی عام سیریلز سے کام مختلف ہے اور شائقین دیکھ سکیں گے کہ کس طرح ملک میں بچوں کا استحصال ہوتاہے اور کیسے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو اسمگل کرکے جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ڈرامے میں کئی اہم کردار دکھائے جائیں گے اور جاری کیے گئے ٹیزر سے بھی ڈرامے میں اجاگر کیے گئے سماجی مسائل کا علم ہوتا ہے۔

یمنی زیدی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وہ اس بات سے بہت پریشان تھیں کہ وہ ڈرامے میں ایک جسم فروش خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔یمنی زیدی کے مطابق تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ دراصل ان کا کردار ایک طوائف کا نہیں بلکہ اللہ رکھی نامی ایک دیہاتی لڑکی کی جدوجہد کا ہے جسے بچپن میں ہی سمگل کرکے بیچ دیا جاتا ہے اور پھر وہ کس طرح دیگر مسائل کے ساتھ زندگی گزارتی ہیں۔انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار کی تعریف کرنے کے علاہ یاسرہ رضوی کی بھی تعریف کی اور بتایا کہ ان دونوں کا کردار بہت منفرد ہے۔'دل نا امید تو نہیں' کی کہانی آمنہ مفتی نے لکھی ہے اور اسے رواں ماہ 18 جنوری سے بیک وقت پی ٹی وی اور ٹی ون پر نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :