مہنگائی کا طوفان بے قابو ، گھی 22 روپے اور کوکنگ آئل 27 روپے مہنگا
پچھلے تین ہفتوں میں مجموعی طور پر گھی 65 روپے فی کلو جب کہ کوکنگ آئل 44 روپے فی لٹر تک مہنگا ہوچکا ہے ، عام بازاروں کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پربھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
ساجد علی پیر 11 جنوری 2021 13:40
(جاری ہے)
یہاں واضح رہے کہ رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا، چینی، دالوں، گھی سمیت22 اشیاء مہنگی جبکہ 6 اشیاء انڈے، آٹا، سبزیاں سستی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود 6 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں سال 2021ء جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے سستی ہونے والی 6 اشیاء میں آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو، انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن، پیاز 2 روپے 3 پیسے فی کلو، ٹماٹر6 روپے 58 پیسے فی کلو، مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا ہے۔ اسی طرح مہنگی ہونے والی 22 اشیائے ضروریہ میں ایک ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو، دال ماش ایک روپے67 پیسے فی کلو، دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو، دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئیں ، گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمد اورکرشنگ سیزن کے باوجود چینی 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے، چینی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 4 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 8 روپے 97 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ، جس سے چینی کی اوسط قیمت 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.