محکمہ لوکل گورنمنٹ کاملازم ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 11 جنوری 2021 14:58

محکمہ لوکل گورنمنٹ کاملازم ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازم کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزم کو سرکل آفیسر گجرات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن نے نائب قاصد ملزم شریف گجر کو دس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا ۔ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :