مچھلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث فش فارمنگ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،محکمہ ماہی پروری

منگل 12 جنوری 2021 14:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) محکمہ ماہی پروری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ مچھلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث  فش فارم بنا کر جہاں بنجر زمینوں کو کارآمد بنایا جا سکتا ہے وہیں درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں ذرخیزی لائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ اقدام کیلئے جہاں محکمہ ماہی پروری و آبی حیات کے ماہرین اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہیں ان کی سفارش پر کاشتکاروں کیلئے بلامعاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ فش فارمنگ سے نہ صرف انسانی خوراک میں لحمیات کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے بلکہ اس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ناکارہ اور بنجر زمینوں میں درخت لگانے سے بھی ذرخیزی آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان، کاشتکار، زمیندار زمین کی ساخت اور ماحول کے مطابق ماہرین ماہی پروری وزراعت کے مشورہ سے ایسے درختوں کا انتخاب کریں جو بیک وقت غذا، ایندھن، جنگلی حیات کے فروغ اور بنجر زمینوں کی ذرخیزی کیلئے مفید ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :