Live Updates

رانا ثناءاللہ نے ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد ڈالی، زلفی بخاری

مریم نواز نے ہزارہ دھرنے میں جا کر بھی سیاست کی، انہوں نے ہزارہ برادری کے دھرنے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی کی رانا ثناء اللہ پر تنقید

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 13 جنوری 2021 00:23

رانا ثناءاللہ نے ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد ڈالی، زلفی بخاری
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری 2021ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذُلفی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں جا کر سیاست کی، ان کے ساتھ رانا ثناءاللہ کھڑے تھے جنہوں نے ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہزارہ برادری کے دھرنے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔

لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ مریم نواز نے دھرنے میں جا کر بھی سیاست کی۔ وزیراعظم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ دھرنے میں نہیں جائیں گے۔ ان کی جان کو کوئٹہ میں خطرہ تھا۔ وزیراعظم کے کوئٹہ جانے نے سب کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے پہلے کوئٹہ جا کر شہداء کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا تھا، سانحہ مچ کے ورثاء کے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور شرکاء سے اظہار تعزیت ،اور اظہار ہمدردی و یکجہتی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ میں اہل بیت کو ماننے والے ، حسنین کریمین کی سنت پر چلنے والوں کو میں اپنی جماعت، میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں، آپ کے پیارے آپ سے بچھڑ گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی ہے، دلی تعزیت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

ہم پانچ دن سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں، سمجھ نہیں آرہی کس طرح کے الفاظ میں آپ کے دکھ کو بیان کروں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، لیکن آپ پر جو مصیبت ٹوٹی ہے آپ کے غم کا احساس نہیں کرسکتے ، میں نے تصاویر دیکھیں کہ کس طرح کان کنوں کے گلے کاٹے گئے، آپ سب لوگ جنہوں نے تابوت رکھے ہوئے ہیں، ایک بچی کہہ رہی تھی کہ جب تک آپ نہیں آئیں گے ۔مجھے پتا چلا ان تابوتو ں میں ایک بچے کی میت ہے، جس کو کالج سے ایک مہینے کی چھٹی تھی، اور وہ فیس کیلئے کان میں کام کرنے گیا، مجھے پتا چلا ایک خاندان میں ایک مرد بھی نہیں بچا کہ میت دفنا سکے، 2ہزار شہدا ء ہیں، میں سلام پیش کرتی ہوں، مجھے احساس آپ سب لوگ، ایک شخص دکھ کی داستان ہے، مجھے افسوس ہے۔

آپ ایسے بے حس شخص کو پکار رہے ہیں، جن کو تکلیف کا احساس نہیں ہے،سیاسی اختلافات بھلا کر کہتی ہوں ، خدارا آؤ، ریاست کا کام ہے اپنے لوگوں کو تحفظ دینا، ان لوگوں کو تحفظ دینا جو زیادہ حق دار ہیں، جن کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، اگر آپ اپنی ذمہ داری میں ناکام ہیں، یہ حادثہ پھر ہوا ہے تو ہمت کریں اور چل کر آئیں ، ان کو داد رسی کریں، یہ لاشیں آپ کی منتظر ہیں، کیا اس عمران خان آپ کی عزت بڑھی ہے؟ آپ کہتے سیاست نہ کرو، ہم سیاست سیاست میں ایسا نہیں ہونے دیں گے، آپ کو آنا پڑے گا، رات کو درجہ حرارت منفی ہوجاتا ہے، یہ آپ سے کوئی بڑھی چیز نہیں مانگ رہے، اگر تنقید کے ڈر سے نہیں آرہے تو آپ کا فرض ہے کہ اپنے لوگوں کے دکھ میں شامل ہوں، ان کا دکھ بانٹیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر 100دن بھی نہ آئے تو ہم اپنی لاشیں نہیں دفنائیں گے، مجھے افسوس ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات