بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ زرعی اصلاحات پر عملدرآمد رکوا دیا

عدالت نے کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے آزاد کمیٹی کے قیام کے احکامات بھی جاری کر دئیے

بدھ 13 جنوری 2021 16:30

بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ زرعی اصلاحات پر عملدرآمد رکوا دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) بھارتی سپریم کورٹ نے زراعت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرانے کے مقصد سے منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد رکو رکوا دیا ہے۔ عدالت نے سراپا احتجاج کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک آزاد کمیٹی کے قیام کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک روز قبل عدالت عظمی کی ایک سماعت میں کسانوں کی جانب سے دائر کردہ پٹیشنز سنی گئی تھیں۔

عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ قوانین کو متعلقہ افراد کے ساتھ صلاح مشورے کے بغیر منظور کیا گیا اور اختلافات کے حل کے لیے حکومت اور کسانوں کے مابین مذاکرات بھی کسی سمت نہیں بڑھ رہے۔ نئی دہلی حکومت کی جانب سے اصلاحات منظور کیے جانے کے رد عمل میں گزشتہ پینتالیس روز سے کسان احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے دارالحکومت جانے والی کئی سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔