پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کے زیر اہتمام کمیونٹی تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت غضنفر جاوید نے کی اجلاس میں پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے راجہ جاوید۔ شیخ عمر ۔کرسچن کمیونٹی کے ذیشان جوئل ۔ پاکستان پریس کلب پرتگال کے ضیاء سید ۔ کشمیری کمیونٹی کے عمران نوری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 جنوری 2021 18:17

پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کے زیر اہتمام کمیونٹی تنظیموں کا اہم ..
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،ضیاء سید) پاکستان اوورسیز کمیونٹی پرتگال کے زیر اہتمام کمیونٹی تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت غضنفر جاوید نے کی اجلاس میں پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے راجہ جاوید۔ شیخ عمر ۔کرسچن کمیونٹی کے ذیشان جوئل ۔ پاکستان پریس کلب پرتگال کے ضیاء سید ۔ کشمیری کمیونٹی کے عمران نوری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔


اجلاس میں گزشتہ سال کی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے دو میتوں کی پاکستان روانگی کے اقدام اور پنجاب حکومت کی جانب سے پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کے اقدام کو بھی سراہا گیا جب کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دیگر صوبے بھی جلد سفارتخانہ سے منسلک کیے جائیں تا کہ دیگر صوبوں کی عوام بھی آن لائن سہولت سے فائدہ حاصل کر سکے یا پھر نیشنل پولیس بیورو کے ساتھ پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کو منسلک کیا جائے ۔

(جاری ہے)



اجلاس میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوہری شہریت کے معائدہ پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ رواں برس دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ ہو جائے گا پرتگال کے بعد حکومت پاکستان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے اور رواں برس ایم او یو پر دستخط ہو جائیں گئے ۔

اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 23 مارچ یوم پاکستان منانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس میں شریک تمام تنظیموں کی از سر نو تنظیم سازی مکمل کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ۔اجلاس میں سرفراز فرانسس کے والد اور شیخ عمر کی والدہ کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔