عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،حلقہ پی بی 20کے ضمنی انتخاب میں عبدالباری کو امیدوار نامزد کردیا

جمعرات 14 جنوری 2021 00:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کااجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اصغرخان اچکزئی منعقد ہوا جس میں بورڈ کے اراکین ڈاکٹر عنایت اللہ خان مابت کاکا نے شرکت کی جبکہ بورڈ کے دواراکین نواب ارباب عبدالظاہر کاسی انجنئیر زمرک خان اچکزئی اجلاس میں آن لائن شریک رہے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی بی 20پشین 3ضمنی انتخاب کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کا نامزد امیدوار سید عبدالباری ہوں گے جبکہ سید امرالدین متبادل امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :