نیواسلام آباد پر اے ایس ایف کی کارروائی ، مسافر کو چھوڑنے کیلئے آنے والا شخص سے اسلحہ بر آمد

جمعرات 14 جنوری 2021 12:57

نیواسلام آباد پر اے ایس ایف کی کارروائی ، مسافر کو چھوڑنے کیلئے آنے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے مسافر کو چھوڑ نے کیلئے آنے والے شخص سے اسلحہ بر آمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف کے مطابق مسافر کو چھوڑنے کیلئے آنے والے شخص کے پاس سے تیس بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم پستول کا لائنسنس بھی دکھانے سے قاصر رہا،ملزم سجاد کو اے ایس ایف نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی۔ اے ایس ایف کے مطابق ابتدائی طور پر کنٹرول روم لایا گیا پھر ایرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :