نوشہرہ، دو کلاشنکوفوں سے گھنٹوں فائرنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار

جمعرات 14 جنوری 2021 12:59

نوشہرہ، دو کلاشنکوفوں سے گھنٹوں فائرنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں نوجوان دو کلاشنکوفیں تھامے کئی گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے جو بی آر ٹی منصوبے میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملزم کو قابو میں کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں اور ان کی گولیاں برآمد کی ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ڈی پی او کے مطابق ملزم طیب رحمن بی آر ٹی منصوبے پربطور سیکیورٹی گارڈ تعینات ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :