ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

جمعرات جنوری 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے منشا بم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

منشا بم کے وکیل فرہاد علی شاہ نے فاضل عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنرلاہور نے نقص امن کے الزام میں منشا بم کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے پہلے منشا بم کا موقف سنا نہیں گیا۔

درخواست گزار کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں،استدعا ہے کہ منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔فاضل عدالت نے ڈی سی لاہور کی جانب سے منشا بم کی 90 دنوں کیلئے نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔