کراچی، مختلف کارروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار،اسلحہ، چھالیہ،گٹکا مسروقہ موٹر سائیکلیں ودیگر سامان برآمد

جمعرات 14 جنوری 2021 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) ایس آئی یو، انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران غیر ملکی ڈکیت گینگ کے کارندے، گھروں میں کام کے دوران ڈکیتیاں کرنے والی تین ماسیاں، موٹر سائیکل چور، گٹکا ماوا فروشوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ، چھالیہ،گٹکا مسروقہ موٹر سائیکلیں ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے نے کارروائی کے دوران غیر ملکی ڈکیت گینگ کے دو کارندوں عبدالسلام اور عبدالولی کوگرفتارکرکے ایک دستی بم، دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گروپ کا سرغنہ احمد زئی عرف نانے ہیں جبکہ اس گینگ کے دوکارندے شاہدین عرف ملنگی اور عبداللہ عرف طور پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتارملزم عبدالسلام گینگ سرغنہ احمد زئی کا بھائی ہے جسے ایس آئی یو / سی آئی اے نے 2020 میں گرفتار کیا تھا، مذکورہ دونوں گرفتار ملزمان کو شبہ ہے کہ نسیم ولد زبیر نے پولیس کو گینگ سرغنہ کی مخبری کی تھی جس پر انہوں نے نسیم کو سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں 6 گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا تھا، تاہم ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذری انویسٹی گیشن پولیس نے کلفٹن میں واقع ضیائ الدین اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث تین گھریلو ملازمہ زاہدہ عرف ثمینہ، شکیلہ عرف آسیہ اور شمیم عرف رانی کو گرفتارکرکے قبضے سے طلائی کڑے،40 ہزار نقدی، دستی گھڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق گذری تھانے کی حدود میں گزشتہ 19 دسمبر 2020 کو بنگلے میں کام کرنے والی ماسی جو ایک روز قبل ہی کام پر رکھی گئی تھی اس نے گھر والوں کو مشروب میں نیند کی گولیاں پلا دی تھی اور گھر والوں کے بے ہوش ہونے پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کرگئی تھی،جبکہ پولیس ان کی10 مفرور ساتھیوں عمران،سرتاج، شہباز، بابر نذر، دلشاد،انور، اکرام،اعجاز شیخ ،سرور اور سرور کی اہلیہ کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے،جبکہ اس گینگ کے دو عورتوں نسیم بی بی اور شمیم کوپہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

عیدگاہ پولیس نے موٹر سائیکل چور عمیر اور3 اسٹریٹ کریمنل مجیب ،محمد ادریس اور اسدکو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ موچکو پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں ملوث ملزم شیر افضل کو گرفتارکرکے اسلحہ،دو موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ سرسید ٹا?ن پولیس نے ایک ملزم غوث الدین کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پریڈی پولیس نے گٹکافروش رازق عرف امان اللہ کو گرفتارکرکے 45 کلو گرام چھالیہ اور مختلف کمپنیز کا گٹکا بھاری مقدار میں برآمد کرلیا۔مدینہ کالونی پولیس نے گٹکا فروش سلیمان کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔