لیویز اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل، لیویز اہلکار معطل
قلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکار نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھماتے رہے، کتے کی آوازیں نکالنے پر بھی مجبور کیا، ویڈیو وائرل ہونے پر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی
شہریار عباسی جمعہ 15 جنوری 2021 00:57
(جاری ہے)
آج ایسی ہی حرکت ایک اور نوجوان نے کی تو چوکی پر تعینات لیویز اہلکاروں نے اسے پکڑ کر اسے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔
اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد کیا، ان کے کپڑے پھاڑے اور اس کے بعد ان کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے کتے کی طرح آوازیں نکالنے پر مجبور کیا۔ اہلکار اس دوران اس نوجوان کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیاپر بھی اپلوڈ کی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے قائمقام ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذکا درانی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر گڑنگ چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ذکاء درانی کے مطابق واقعے میں ملوث ایک دفعہ دار،حوالدار اور آٹھ لیویز اہلکاروں کو مجرمانہ فعل کرنے پر کوارٹر گارڈ کردیا گیا ۔انہیں عہدوں سے معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گدھے کو گولی مارکر ہلاک کرنے اور ویڈیو بنانے کے واقعے پر دو لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔ لیویز اہلکاروں کی جانب سے گدھے کو سرکاری کلاشنکوف سے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس پر شہریوں کی جانب سے گدھے کو بے دردی سے قتل کرنے پر لیویز اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیویز اہلکار سرکاری کلاشنکوف سے گدھے پر فائرنگ کررہے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ نے گدھے کو گولیاں مارنے کے واقعے کا نوٹس لیکر دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے دو دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معطل لیویز اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گدھا باؤلا ہوکر لوگوں کو کاٹ رہا تھا۔ علاقہ مکینوں کی شکایت کے بعد گدھے کے مالک کی اجازت کے بعد ہی لیویز اہلکاروں نے اسے ہلاک کیا گیا۔ لیویز اہلکاروں کے اس دعوے کی اہل علاقہ یا گدھے کی مالک سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی اس دعوے کا بھی جائزہ لے گی ۔ تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.