سدرن پنجاب کو سلواوور ریٹ پر جرمانہ

جمعرات کواسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

جمعہ 15 جنوری 2021 17:38

سدرن پنجاب کو سلواوور ریٹ پر جرمانہ
‏کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) جمعرات کواسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


پاکستان کپ کےچوتھے راؤنڈ کے میچ کے  دوران سدرن پنجاب  نے مقررہ وقت سےتین اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سدرن پنجاب پر 32ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آن فیلڈامپائرز علیم ڈار اور فیصل آفریدی نے سلو اوور ریٹ پر سدرن پنجاب  کو چارج کیا۔
کپتان حسین طلعت کی جانب سے  اعتراف کرنے پرمیچ ریفری محمد جاوید  ملک نے سدرن پنجاب  پر جرمانہ عائد کردیا۔