Live Updates

رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے،مریم نواز

آپ پوچھتے ہیں اپوزیشن کیا چاہتی ہی اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں بالکل نہی،ٹوئٹ

جمعہ 15 جنوری 2021 21:49

رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ہر روز مہنگائی کی چکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہی اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں بالکل نہیں!۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات