صرف سچائی حقیقت ہے باقی سب کچھ اس کی تشریح ہے، عدنان صدیقی

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:27

صرف سچائی حقیقت ہے باقی سب کچھ اس کی تشریح ہے، عدنان صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) ٹی وی اور فلموں کے مقبول ترین ادکار و ماڈل عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کیلئے ایک فکر انگیز پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم ’اے مائٹی ہرٹ‘، بھارتی فلم ’مم‘ اور پاکستانی ٹیلی ویڑن کے مشہور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنیوالے معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کرتا پاجامہ پہنے ہوئے ہیں۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار کا کہنا ہے کہ صرف سچائی حقیقت ہے باقی سب کچھ اس کی تشریح اور وضاحت ہے۔عدنان صدیقی کے اس پیغام کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :