پمز ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر منظور کورونا کی وجہ سے انتقا ل کر گئے

ہفتہ 16 جنوری 2021 13:20

پمز ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر منظور کورونا کی وجہ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پمز ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر منظور کورونا کی وجہ سے انتقا ل کر گئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈاریکٹر ایمرجنسی کچھ ہی دیر قبل جان کی بازی ہار گئے،40 سالہ ڈاکٹر منظور گزشتہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے،کورونا کی وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر منظور انتقال کر گئے ،وائے ڈی اے کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

صدر وائے ڈی اے کے مطابق ڈاکٹر منظور کے خاندان والوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر وائے ڈی اے اسلام آباد نے بتایاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ کئیر ورکرز قوم کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فیض خان اچکزئی نے کہاکہ ڈاکٹر منظور کی ہیلتھ کمیونٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بطور ڈپٹی ڈاریکٹر ایمرجنسی مرحوم نے ہمیشہ پیشہ وارانہ انداز میں مریضوں کی خدمت کی۔ سیکرٹری جنرل وائے ڈی اے کے مطابق حکومت سے مرحوم کے خاندان والوں کی مالی معاونت اور شہید پیکیج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز چوہدری کے مطابق حکومت ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرے۔

متعلقہ عنوان :