ڈاکٹرز اپنے شعبہ کے لحاظ سے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں، گورنر پنجاب

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:48

ڈاکٹرز اپنے شعبہ کے لحاظ سے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں، گورنر پنجاب
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) ڈاکٹرز اپنے شعبہ کے لحاظ سے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں جس طرح انہوں نے کووڈ 19میں لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کیں وہ قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈاکٹرز کو فرنٹ لائن ہیروز ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے نائب صدر راولپنڈی ڈویژن پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل ، سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ایم اے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، ڈاکٹر ثمن احمد پراوینشل کونسلر پی ایم اے جہلم کو گورنر ہائوس ایوارڈ تقسیم کیے انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنے اس مقدس پیشہ کو جاری رکھ کر اسی کام کو نیک نیتی سے آگے بڑھانا ہے اور لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دینی ہے کیونکہ یہ نیکی بھی ہے اور عبادت بھی جسے آپ نے پورا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :