مسلم ن آزاد کشمیرسعودی عرب کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 16 جنوری 2021 19:57

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر سعودی عرب کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جدہ کے مقامی ہوٹل میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم کانفرنس کے عہدے داران کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینJKCOKخورشید متیال،چیئرمین PMLQسعودی عرب اظہر عباس وڑائچ،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن اکرم گجر،قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ معروف اختر،جنرل سیکرٹری راجہ شمروز خان،نائب صدراختر حسین پیرزادہ،زمرد خان سیفی،شاہین آفریدی،سردار اعجاز حنیف،چوہدری تصور، صدر مسلم کانفرنس سردار محمد اشفاق خان،شیراز کیانی،جنرل سیکرٹریPPPگلف سردار وقاص عنایت،رشید خالد،نوشیرواں خٹک،سردار کلیم عباسی،قائم مقام صدر PYOخالد گجرودیگر نے کہا کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم جبر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم ہر موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے حقوق اور آزادی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور انکی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جس کے حل کے بغیر دنیا عالم میں امن قائم نہیں ہوسکتا اقوام متحدہ کو بھی چائیے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق اور ان پر ہونے والے ظلم ستم کا نوٹس لے اور ظلم کہ اس سلسلہ کو بند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تقریب کے مقررین نے آزاد کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق اور ان پر ہونے والے ظلم ستم پر آواز بلند کرنے اور تمام پارٹیوں کو ایک چھت تلے جمع کرنے پر تقریب کے منتظمین،راجہ معروف اختر اور راجہ شمروز خان کو بھی دلی خراج تحسین پیش کیا۔