ایک سنئیر صحافی مسلم لیگ ن کے کے ترجمان بنے ہوئے تھے، شہباز گل

ن لیگ کے اپنے بندے سے دفاع نہیں ہو رہا تھا لیکن سینئیر صحافی صاحب نے دو قدم آگے ہو کر دفاع کیا، ایسی اداؤں پر آپکو کیا کہیں ؟ یہ صحافت تو کسی صورت نہیں، معاون خصوصی کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 17 جنوری 2021 12:22

ایک سنئیر صحافی مسلم لیگ ن کے کے ترجمان بنے ہوئے تھے، شہباز گل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی کو ن لیگ کا ترجمان قرار دے دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ شیٹ معاملے پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں نہال ہاشمی اور تجزیہ کار سلیم بخاری سمیت دیگر مہمان شریک تھے۔ پروگرام کے دوران سب نے براڈ شیٹ معاملے پر اپنی رائے دی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے ماضی کی حکومتوں اور پی ٹی آئی حکومت کے احتساب کی بات کی، ساتھ ہی وہ نواز شریف کے حق میں بھی بات کرتے ہوئے نظرآئے، جس پر معاون خصوصی شہباز گل نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سما ٹی وی پر ایک سنئیر صحافی مسلم لیگ ن کے کے ترجمان بنے ہوئے تھے،ان کے اپنے بندے سے دفاع نہیں ہو رہا تھا لیکن سینئیر صحافی صاحب نے دو قدم آگے ہو کر دفاع کیا، ایسی اداؤں پر آپکو کیا کہیں ؟ یہ صحافت تو کسی صورت نہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کسی صحافی کا نام تو نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ اشارہ سلیم بخاری کی جانب تھا۔ کیونکہ تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے میں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ نواز شریف کی کرپشن ثابت کی جاتی، لیکن پتا چلا کے اپنے ایک بندے کی گردن پھنس گئی ہے، جس کا نام شہزاد اکبر ہے، شہزاد اکبر گلا پھاڑ پھاڑکر تین گھنٹے تک پریس کانفرنسز کرکے ہمیں سمجھاتے تھے کہ احتساب کیا ہوتا ہے،لیکن اپنا جواب دینے کیلئے وہ تیار نہیں ہیں، جب تک یہ رویئے رہیں گے کہ اپنے سوال کا آٌپ جواب نہ دیں۔ سلیم بخاری کی جانب سے حکومت پر تنقید کے باعث معاون خصوصی نے انہیں ن لیگ کا ترجمان قرار دیا۔