سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے سے مزدور کارڈ کے اجراءکا اعلان
ایسے افراد جو کسی ادارے کے ملازم نہیں ان کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ انہیں بھی ورکرزویلفیئربورڈ کے تحت تمام سہولتیں میسر ہوسکیں.صوبائی وزیر سعید غنی کی پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم اتوار 17 جنوری 2021 17:34
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ اس اقدامات کے تمام اخراجات حکومت سندھ یا محکمہ لیبر برداشت کرے گا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار بے نظیر کارڈ کا اجزا آسان کام نہیں ہوگا جبکہ یہ محض پائلٹ پراجیکٹ ہے. انہوں نے کہا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا بڑا منصوبہ ہوگا راہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ محدود پیمانے پر رجسٹریشن کا دورانیہ ایک برس تک بھی محیط ہوسکتا ہے لیکن اس کام کا آغاز کردیا سعید غنی نے کہا کہ مزدور کارڈ نادرا چھاپ رہا ہے اور نادرا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کیونکہ سارا ڈیٹا ان کے پاس ہے. انہوں نے کہا کہ اس طرح شفافیت آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ایک ہزار 24 فلیٹس انڈسٹریل ورکرز کے لیے بنائے گئے ہیں اور اسکروٹنی کے بعد یہ تمام فلیٹس مزدوروں کے حوالے کیے جائیں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ نے ورکرز سے متعلق متعدد قوانین بنائے اور اب دیگر صوبے نے ہمیں فالو کرنا شروع کردیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.