پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کل کراچی میں اکٹھے ہوںگے جہاں انکا دوسرا کرونا ٹیسٹ ہوگا جسکے بعد وہ بائیو سیکور ببل کا حصہ بن جائیںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2021 12:28

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2021ء ) پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کے پہلے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کی ٹیسٹنگ 16 جنوری کو کھلاڑیوں کے اپنے اپنے مقامات پر ہوئی تھی۔ پی سی بی ذرائع نے اب تصدیق کی ہے کہ جن ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جنوری کو مکمل کی گئی تھی ان کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

‏پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کل کراچی میں اکٹھے ہوں گے جہاں ان کا دوسرا کرونا ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔

‏پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم،کراچی میں شروع ہو گا، ‏مہمان ٹیم پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز کراچی جم خانہ ٹریننگ کا اغاز کر چکی ہے جب کہ ‏پاکستانی کرکٹ ٹیم 21 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔