ٹپال چائے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ٹی پارٹنر بن گئی
ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے
پیر 18 جنوری 2021 17:06
اس حوالے سے دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔ایک سالہ معاہدے پر دستخط کے لیے تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد اور ٹپال ٹی کے چیف سیلز آفیسر انور نبی ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ جنوری 2021 سے جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔ اس دوران پاکستان کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے۔
(جاری ہے)
بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشلزپی سی بی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد نے کہا کہ خوشی ہے کہ اس نئے معاہدے سے پی سی بی اور ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان قائم تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
بابرحامد کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستانی عوام کا ہر دلعزیز کھیل ہےاور اس کی اسپانسرشپ سے کئی معروف برانڈز کو اپنے پراڈکٹ کی تشہیر میں بھی مدد ملتی ہے۔
ثمر حیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹپال ٹی:
ٹپال ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ثمر حیات کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی نمبر ون چائے کی کمپنی کی حیثیت سے پی سی بی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ اس شراکت داری سے نہ صرف ملک میں کرکٹ کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا بلکہ اس سے ہماری مصنوعات کو بھی فائدہ ہوگا۔
ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے ساتھ بھی شراکت داری کرچکا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.