پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ (آج)کھیلے جائینگے

منگل 19 جنوری 2021 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ (آج)بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ بلوچستان کا مقابلہ سدرن پنجاب سے این بی پی گرائونڈ کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان اسٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائیگا ۔نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 جنوری کو جبکہ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائیگا۔