کوئٹہ ،فکر باچاخان آج نہ صرف ملک خطے بلکہ عالمی سطح پر اسکی اہمیت و افادیت دو چند ہوگئی،مابت کاکا

منگل 19 جنوری 2021 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ فکر باچاخان آج نہ صرف ملک خطے بلکہ عالمی سطح پر اسکی اہمیت و افادیت دو چند ہوگئی جنگ وجدل کشت وخون انسانیت کی تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہ دے سکا عدم تشدد ہی ترقی وخوشحالی کا یکتاراستہ ہیآج 20 جنوری کو باچاخان مرکز کوئٹہ میں سہہ پہر 2بجے فخر افغان باچاخان کی 33ویں برسی کے موقع پر یاد ریفرنس منعقد ہوگا جسمیں پارٹی رہنما انہیں ان کی لازوال خدمات اور جہدپر خراج عقیدت پیش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز میں ضلع کوئٹہ کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر جمال الدین رشتیا منعقد ہوااجلاس میں تنظیمی امور اصلاح الافاغنہ کی صدسالہ تقریبات 28جنوری ژوب جلسہ عام اسد خان اچکزئی کی اغوا اور 29 جنوری کو پر یس کلب کے سامنے احتجاج پر غوروخوض ہوااجلاس میں بنیادی یونٹوں سے رابطے اور ان کے دوروں کا شیڈول بھی جاری کیا گیااجلاس میں اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ تحریک کی صد سالہ تقریبات 28 جنوری کوژوب میں مرکزی جلسہ عام29 جنوری کو کوئٹہ میں صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جس میں مرکزی سنئیر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت صوبائی ومرکزی قائدین کی شرکت بارے تیاریوں کا جائزہ لیا گیااجلاس میں اس امر پر اطمینان کااظہارکیا گیا کہ صد سالہ جہد فعال منظم تنظیمی ڈھانچے کی مرہون منت ہے فکر باچاخان چوتھے پڑا میں نہ صرف زندہ وجاوید ہے بلکہ انتہائی نامساعد حالات میں بھی اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے قریب تر ہورہی ہے اس موقع پر ضلع کویٹہ کی بنیادی یونٹوں کی دوروں کو حتمی شکل دی گئی