تھرپارکر میں مزید 2بچے انتقال کرگئے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہو گئی

بدھ 20 جنوری 2021 12:24

تھرپارکر میں مزید 2بچے انتقال کرگئے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد ..
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) تھرپارکر میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 2بچے انتقال کرگئے ہیں ۔سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 2 بچے انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق بچے نومولود ہیں۔تھرکے سرکاری اسپتالوں میں 50 بچے زیر علاج ہیں ، جبکہ رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :